ڈسٹرکٹ ایسٹ، کچھی برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

کچھی برادری کوشمولیت کرنے پر خوش آمدید کرتے ہیں، اقبال ساند

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ پی ایس 102،یوسی 23کچھی پاڑہ شاہ لطیف شادی ہال میں سابقہ جنرل کونسلر علی سمیجوکے فرزند محمداسحاق سمیجو،مبارک مغل، رمضان سمیجو، عمر سمیجو، علی نوازمنگریو، عبداللہ گجر ودیگر سمیت کچھی کمیونٹی کے سینئر شخصیات کی جانب سے ناراض جیالوں کی شمولیت وعزم عہد وفاکے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، PS-102کے صدر ریاض بلوچ ایوب عتیق، وہاب ایڈوکیٹ، عبدالحکیم بلوچ، فائق خان، اکرم بلوچ، باب جان، خلیل بلوچ، نوازرند بلوچ، قاسم باراج، وسیم خلیفہ، عرس سمیجو، پیپلزیوتھ پی ایس 102کے صدر وسیم بروہی ودیگر سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقبال ساند نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جیالوں کو سرفہرست خدمات کو سراہا،ہم اسحاق سمیجواور کچھی برادری کوشمولیت کرنے پر خوش آمدید کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی کل بھی بھٹوزندہ تھاآج بھی بھٹوزندہ ہے کے نعروں کی گونج نے دوردورتک مخالفین کو بے چین کردیا ہے۔ آخر میں محمداسحاق اقبال ساند ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر شکریہ اداکیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کرتے ہوئے اپنی برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments