تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔تاجرنمائندوں نے کہاکہ حکومت غربت کے بجائے غریب مکا پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی مارکیٹ تنظیموں کے عہدیداروں نے کہاکہ روٹی کمانا اور دکان چلانا مشکل ہوگیا ہے، پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔تاجروں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا سبب حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔تاجروں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ عوام دشمن فیصلوں سے اجتناب کرے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مہنگائی کا ازخود نوٹس لینے کی سفارش کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں