نبی کریم ؐ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ، اسماء سفیر

استادتعمیر انسانیت کا کام کرتے ہیں ، محمدؐ بحیثیت معلم کنونشن سے رقیہ مستقیم اور منور اخلاص کا خطاب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) الخدمت کراچی ویمن ونگ کے زیر اہتمام ربیع الاول اور ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے ٹیچرز کنونشن بعنوان ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم انسانیت منعقد‘‘ کیا گیا جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ ٹیچرز نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول رقیہ مستقیم نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ استاد تعمیر انسانیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فریضہ کا حق ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور ان کی پیروی کی جائے۔ تقریب سے صدر الخدمت کراچی ویمن ونگ منور اخلاص اور ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ استاد کا مرتبہ انتہائی بلند ہے اور آج کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنیکی اشد ضرورت ہے۔نبی کریم ؐ اسوہ ٴ حسنہ اور سیرت ِ پاک ؐ ہمارے لیے نہ صرف بحیثیت ایک معلم بلکہ زندگی کے ہر شعبے اور گوشے کے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے ۔اس موقع پر ٹیچرز نے الخدمت کراچی ویمن ونگ ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور الخدمت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments