وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا بڑا اعلان،ہر مضمون میں 45 مارکس کی شرط ختم کرنے کی سفارش

محکمہ تعلیم کی طرف سے آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جانے والی اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر سندھ کابینہ کے لیے سفارشات تیار

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے ہفتہ کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آرٹ ایگزبیشن "مسٹیسزم اینڈ نیچر" کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے سندھ کابینہ کو پیش کرنے کے لیے اساتذہ کی بھرتی کے شرائط میں نرمی کرنے کی سفارشات مرتب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے آئی بی اے کی طرف سے لیے گئے ٹیسٹ کے ہر مضمون میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنے کا شرط ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اور خواتین امیدواران کی حوصلہ افزائی کے لیے خواتین امیدواران کو ٹیسٹ پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی اور انکے پاسنگ مارکس 40 تک کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزبر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ مرد امیدواران کے لیے پاسنگ مارکس 55 ہی رہیںگے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہارڈ ایریاز کے امیدواران کو بھی رعایت دینے کا نقطہ بغور ہے دیکھتے ہیں سندھ کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں