وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائی کا حکم

عمران خان کی حکومت پہلے ایمپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو سے چل رہی ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں،اویس قادرشاہ

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف متعلقہ حکام کوکارروائی کا حکم دے دیا۔اتوارکو جاری بیان میں وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے، عوام نے نہیں،کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرز کو نہیں کرنے دیں گے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔

صوبائی وزیرنے کہاکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے مگر حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ بھی عوام کے جیب سے نکال کررہی ہے، دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جنتی نئے پاکستان میں ہے۔

(جاری ہے)

اویس شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پہلے ایمپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو سے چل رہی ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں،بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روزحکومت عوام کو مہنگائی کی سوئیاںِ لگارہی ہے، اب وقت آگیاہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جاکر ایک سوئِی لگائے۔ صوبائی وزیر نے حکومت سے سوال کیا کہ عوام سے لیا جانے والا ٹیکس کہاں جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرضہ کہاں خرچ ہورہا ہے، حکومت جواب دے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں