صادق علی میمن کی سینئر صحافی محمد یوسف دایو سے ماموں اور خالہ زاد کے حادثے میں جاں بحق ہونے پراظہار تعزیت

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے آفس سیکرٹری اورسینئر صحافی محمد یوسف دایو سے ان کے ماموں اور خالہ زاد بھائی کا ٹھٹھہ سجاول روڈ دمدمہ اسٹاپ پر روڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر دلی تعزیت کی اور اس انتہائی افسوسناک واقعہ پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور مغفرت فرمائے اور ان کے تمام لواحقین و عزیز اقارب کو یہ افسوسناک واقعہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی. آمین۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر انہیں بے حد صدمہ اور افسوس ہوا ہے اور دکھ کی گھڑی میں وہ برابر شریک ہیں۔ اس موقع پر صادق علی میمن نے صحافی یوسف دایو کو یقین دلایا کہ ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے تا کہ دوبارہ ایسے حادثات اور واقعات رونما نہ ہو سکیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے اطلاعات سیکرٹری سید محمود عالم شاہ بخاری ، میونسپل ٹھٹھہ کے سابق چیئرمین ممتاز علی میمن اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں