رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی،پاکستانی 3 ماہ میں 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

مجموعی طور پررواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں،وفاقی ادارہ شماریات

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:30

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی،پاکستانی 3 ماہ میں 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) رواں مالی سال کی پہلہ سہہ ماہی کے دوران پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے، 11 ارب روپے کے مسالہ جات اور 36 ارب کی دالیں درآمد کی گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران مجموعی طور پر 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 103 ارب 17 کروڑ روپے زائد ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں 285 ارب 34 کروڑ روپے کی اشیائے خوردو خوش درآمد کی گئیں۔ مجموعی طور پرمالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 18 سو 88 ارب روپے سے زائد تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر تک 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل درآمد کیا اور جولائی تا ستمبر 16 ارب 63 روپے سے زائد کی گندم درآمد کی گئی۔جولائی تا ستمبر 15 ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی گئی، جب کہ 3 ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے۔ اسی عرصے میں 11 ارب روپے سے زائد کے مسالہ جات درآمد کئے گئے جبکہ 36 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی دالیں درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں