وقار مہدی کی باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے تحت کامیاب عوامی جلسے پر پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کو مبارکباد

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے اپنے بیان میں باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے تحت کامیاب عوامی جلسے پر پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے جلسہ میں عوام کی جانب سے بھرپور شرکت ان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ کراچی پیپلز پارٹی کاقلعہ ہے۔کراچی کے مسائل۔پیپلز پارٹی کی حکومت حل کررہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کا بڑا عوامی جلسہ تھا۔جو پیپلز پارٹی نے منعقد کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں اصل جہموریت کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں