ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کا ضلع وسطی کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا،علماء کرام سے بات چیت کی

جشن ولادت محمد ؐ کے موقع پر چراغاں ، جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں کا معا ئنہ

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے جشن ولادت محمد مصطفیؐ اور عید الامیلاد النبیؐ کے موقع پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں اور ریلیوں کی گزرگاہوں پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف علاقوں میں چراغاں کے حوالے سے ضلع وسطی کا تفصیلی دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں مختلف مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمأء کرام ،منتظمین مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس و چراغاں کمیٹیوں کے ارکان سے بھی خصوصی ملاقات کیں اور جشن عیدالامیلاد النبی ؐ کے حوالے سے منعقد کئے جانے پروگرامز سے مکمل آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے کہاکہ علماء کرام ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، علماء کرام فروغِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں، ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ علماء کرام اور محفل میلاد و جلوس کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے دی جانے والی تمام شکایات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پیش کی جانے والی تجاویز کو عملی جامع پہنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ عاشقان رسولؐ کو تمام تر شہری و بلدیاتی سہولیات مہیاء کرنے کے لئے کوشاں ہے اس موقع پر انہوں نے علما کرام اور مذہبی رہنماوں سے آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنے اور ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے شب و روز کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے عوام کا تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

طحہٰ سلیم نے ولادت محمد مصطفی ؐ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آمد رسول ؐ کی ساعت عالمً اسلام کے لئے باعث نجات و رحمت ہے رب کریم ہم سب کو اسوہ حسنہ ؐ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں