نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے امام ہیں ، اسماء سفیر کا 12 ربیع الاول پر پیغام

خاتم النبیین کی حیثیت سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا بھر کے امام ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اتباع کئے بغیر کامیابی،ناکامی میںبدل جاتی ہے، اسماء سفیر

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے کامیاب ترین انسان ہیں۔جو بھی دنیا اور آخرت کی کامیابی چاہتا ہے اسے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن رحمت تھام لینا چاہیے۔خاتم النبیین کی حیثیت سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا بھر کے امام ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اتباع کئے بغیر کامیابی،ناکامی میںبدل جاتی ہے۔

یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی سوچ فکر اور مشن کو آگے بڑھایا جائے۔ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے مقام محمود پر فائز کیا اور اپنے نام کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو کلمہ کا حصہ بنا کر قیامت تک کے لیے اس ذکر کو اکھٹا کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کے وضع کردہ معاشی، معاشرتی اصول،عالمی امن،عدل وانصاف کے لئے رہنما ہیں۔اب ہم مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اسلام کے عالمگیر اور آ فاقی نظام کودنیا کو درپیش چیلنجز کے سامنے بطور حل پیش کریں۔کیوں کہ آپ ہر مذہب،فرقہ، اور قوم کے لیے رحمت للعالمین ہیں۔ہماری نجات کا واحد حل تعلیمات نبوی کی طرف واپس پلٹ جانے اور انھیں عملاً اپنانے میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں