بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کی کوشش کی ہے، شعیب احمد ملک

عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرنا بڑی سعادت ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی زیر نگرانی جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے ضلع شرقی میں تمام انتظامات مکمل کر کے مساجد، شاہراہوں سمیت دیگر محافل کی جگہوں کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے، ایگزیکٹیو انجئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی خصوصی کاوشوں سے ضلع شرقی میں زبردست لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ دیگر افسران نے بھی ربیع الاول کے حوالے سے مثالی کام سر انجام دئیے ہیں ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملک نے جشن عید میلاد النی ؐ کے سلسلے میں ضلع میں کیئے گئے انتظامات کے جائزے کیلئے گلشن اقبال و جمشید زونز کے مختلف علاقوں کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملک کی ہدایت پر عاشقان رسولؐ کیلئے فیضان مدینہ و اطراف، نشتر پارک و دیگر جلوس کی راستوں میں بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کی گئی ہیں، ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملک نے اس موقع پرمساجد و جلوس انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور مزید امور کے حوالے سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد افسران و عملے کو بہتری کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع کے دونوں زونز میں عاشقان رسول ؐکیلئے بہتری بلدیاتی انتطامات یقینی بنائے گئے ہیں، سڑکوں کی قبل از وقت استرکاری، لائیٹس کی تنصیب و درستگی، جھاڑیوں کی کٹائی، تجاوزات کے خاتمے کے علاوہ صفائی و ستھرائی و دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں،اس کے علاوہ علماء کرام سے مشاورت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا گیا تھا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی جانب سے عاشقان رسول ؐ کوبہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے، ابھی بھی کوشاں ہیں کہ جہاں انتظامات کی مزید ضرورت ہے اسے فراہم کیا جائے، عاشقان رسول کی خدمت کر کے روحانی سکون محسوس کر رہے ہیں اور یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر کوئی شے نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں