کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی

سرمایہ کاروں کی29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی کے سبب63.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

پیر 18 اکتوبر 2021 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس44800پوائنٹس سے گھٹ کر44600پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی29ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب63.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45ہزار پوائنٹس سے صرف6پوائنٹس کی دوری پر تھا کہ پاکستان کے ٓئی ایم ایف کیساتھ ہونیوالے مذکرات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے خریداری کے بجائے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 192.08پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس44821.53پوائنٹس سے کم ہو کر44629.45پوائنٹس ہو گیا اسی طرح65.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17521.47پوائنٹس سے کم ہو کر17455.54پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30770.14پوائنٹس سے کم ہو کر30674.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب48کروڑ4لاکھ92ہزار147روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب94ارب92کروڑ60لاکھ67ہزار636روپے سے گھٹ کر77کھرب65ارب44کروڑ55لاکھ75ہزار489روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو8ارب روپے مالیت کی24کروڑ82لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کی33کروڑ43لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر330کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،209میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک2کروڑ50لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ8لاکھ ،حیسکول پیٹرول1کروڑ38لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ35لاکھ اور دوست اسٹیل لمیٹڈ99لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں39.55روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1129.00روپے ہو گئی اسی طرح32.24روپے کے اضافے سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1629.99روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں48.33روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر2450.00روپے پر آ گئی اسی طرح24.37روپے کی کمی سے سسٹم لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر665.04روپے ہو گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں