جشن ولادت رسول ؐکے موقع پر خالد مقبول صدیقی کی قوم کو مبارکباد اورپیغام

آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ؐ میں موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

پیر 18 اکتوبر 2021 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جشن ولادت رسول ؐ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ؐ کی زندگی ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہے آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ؐ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جب ہی ہم مشکلات سے نکل پڑینگے آج عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں انکا حل بھی سیرت پاکؐ میں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالیں اور دنیا کے سامنے سچائی کو ثابت کریں کہ آپ ؐ کی زندگی ہی نجات کا زریعہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں