پاک بحریہ متحرک اور باصلاحیت بحری فورس ہے، حنید لاکھانی

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:43

کراچی۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے  کہا ہے کہ  ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور بھارت سمیت کسی بھی دشمن کی بزدلانہ کوششوں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری حدود میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا کر پوری قوم کے دل جیت لیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ   پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور اسے بھگانے کے عمل نے بھارت کو نانی یاد دلادی ہے، پاک بحریہ باصلاحیت اور متحرک بحری فورس ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں