ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:47

کراچی۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن سی پی او نے ڈاکٹر ولی اللہ دل کی شخصیت اور انکی پولیس خدمات کا ایک مختصر سا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آپ نے دسمبر1990میں پولیس سروس آف پاکستانCTP-18 میں شمولیت اختیار کی اور صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔

(جاری ہے)

آپ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں بھی بحیثیت ڈی آئی جی تعینات رہے اور باالآخر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پولیس سروس سے ریٹائر ہوئے ۔

ڈاکٹرولی اللہ دل نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے انعقاد پر سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کیریئر کو یادگار قرار دیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ولی اللہ دل کو شیلڈ اور تحائف پیش کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں