سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا،جس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ، ایڈیشنل ئی جی کراچی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی،اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن سی پی او نے ڈاکٹر ولی اللہ دل کی شخصیت اور انکی پولیس خدمات کا ایک مختصر سا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آپ نے دسمبر1990 میں پولیس سروس آف پاکستانCTP-18 میں شمولیت اختیار کی اور صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دیں آپ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس میں بھی بحیثیت ڈی آئی جی تعینات رہے اور باالآخر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پولیس سروس سے ریٹائر ہوئے،ڈاکٹرولی اللہ دل نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے انعقاد پر سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کیریئر کو یادگار قرار دیا،اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ولی اللہ دل کو شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں