کراچی:ایوب گوٹھ احمد جمال پاڑا میں زیرتعمیر مکان میں فائرنگ سے مالک مکان باپ جاں بحق اوربیٹازخمی ہوگیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ایوب گوٹھ احمد جمال پاڑا میں زیرتعمیر مکان میں فائرنگ سے مالک مکان باپ جاں بحق اوربیٹازخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی علاقے ایوب گوٹھ جمال پاڑامیں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردوسرازخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فائرنگ کے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ صدر الدین ولد مہرعلی اورزخمی کی شناخت 24 سالہ جاوید ولد صدرالدین کے نام سے کرلی گئی اس حوالے سے ایس ایچ اوسہراب گوٹھ زبیرنوازنے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے باپ بیٹا ہیں،انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جمال پاڑا میں واقع 120 گز کے زیر تعمیر مکان کے اندر پیش آیا ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان رکشہ میں سوار ہوکرآئے تھے اوررکشہ زیرتعمیر مکان کے باہر کھڑا کرکے مکان کے اندرچلے گئے اورملزمان نے مکان کے اندرفائرنگ کردی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی ہوگیا انھوں نے بتایا کہ زیرتعمیر مکان میں مزدورکام کر رہے تھے تاہم فائرنگ کے وقت مزدوردوپہرکا کھانا کھانے گئے ہوئے تھیمالک مکان باپ بیٹا گھر میں موجود تھے ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے پولیس نے جائے وقوع سے نائن نائن پستول کی2 چلیدہ خول اورسکے تحویل میں لیے ہیں جنہیں تجزے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے،ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے زخمی نوجوان جاوید کا بیان قلمبند ہونے کے بعد کی صورتحال واضح ہو گی تاہم پولیس نے اپنی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں