کراچی:ابوالحسن اصفحانی روڈ پر سی ٹی ڈی کی کارروائی

کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گردکو گرفتارکرلیا ، قبضے سے اسلحہ برآمد گرفتار ملزم سید مظہر علی نقوی دو افراد کے قتل میں مطلوب تھا، ملزم کے دو ساتھی پہلے گرفتار ہوچکے ہیں

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ابوالحسن اصفحانی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گردکو گرفتارکرلیا کے قبضیسے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم سید مظہر علی نقوی دو افراد کے قتل میں مطلوب تھا، ملزم کے دو ساتھی پہلے گرفتار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ابوالحسن اصفحانی روڈ پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا گیا ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم سید مظہر علی نقوی سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم کے دو ساتھی پہلے گرفتار ہوچکے ہیں،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی مخالف تنظیم کے افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم 1994 اور 1995 میں گلبرگ اور انچولی میں دو افراد کے قتل میں مطلوب تھا، ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرار ہوگیا تھا، وقفے وقفے سے کراچی آیا کرتا تھا، ملزم دوبارہ دہشت گردی کے لئے لڑکوں کو منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں