کراچی:شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈامارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 60سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچایا ،پولی کے مطابق متوفی کی موت طبعی ہے اور ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے لاش کی شناخت ہوسکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کلفٹن اوشین مال کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 55سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔شیرشاہ پراچہ مل کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 50سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر عباسی اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں