شارعِ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کی عمارت میں کباڑ کے سامان میں آتشزدگی

آگ سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) شارعِ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کی عمارت میں بدھ کی صبح سویرے کباڑ کے سامان میں لگنے والی آگ سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے پچھلی طرف کباڑ کے سامان میں لگی جس سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان پولیس نے آگ لگنے سے اہلکار کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے ،ترجمان پولیس کے مطابق آگ لگنے سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے،آگ فوری طور پر عملے نے ہی بجھا دی تھی،آگ لگنے کے بعد عمارت کی بجلی بند کی گئی تھی جسے بحال کر دیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات چیک کی جا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں