شیف ڈے کے عالمی دن کے موقع سیون شیف انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹس میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) دنیا بھر میں شیف ڈے 2004ء سے منایا جارہا ہے تاکہ شیف کے عظیم پیشے کو اجاگر کیا جا سکے۔ اور شیف کے عالمی دن کے موقع پر سیون شیف انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹس میں یہ نوجوان شیف کو ایوارڈ تقسیم کرنے کا ارادہ کیاگیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار بانی شیف جلال حیدر نے کلین گرین کراچی اور شیف ڈے کے عالمی دن کے موقع سیون شیف انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹس کی منعقدہ تقریب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو صاف ستھرا رکھنا یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اگر آپ اپنے کام کے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھیں گے تو کھانے بہت عمدہ اور لذیز بھی بنیں گے یہ ایک قدرتی عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کراچی شہر کے نوجوانوں میں وہ جوش وجذبہ ہے کہ وہ مزیدار سے مزیدار کھانے تیار کرسکتے ہیں اورپاکستان کے علاقائی کھانے دنیا بھر میں کے ہوٹلز، موٹلزہاسٹلز، ریسٹورینٹس اور دیگر مقامات پر پسند کیے جاتے ہیں اور میرا مقصد بھی ہے کہ نوجوان نسل بہترین شیف بنا کر دنیا کے کونے کونے میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے بھیج سکوں ۔

(جاری ہے)

شیف عرفان واسطی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پاکستانی کھانے دنیا بھر میں حلال فوڈز کہلائے جاتے ہیں جو پاکستانی شیف کے لیے خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پر شیف فائزہ ، شیف فدا،شیف عامر شیخ، شیف عبدالہادی، رافیہ ماموجی، شیف طاہر کریمی اور دیگر موجود تھے اس تقریب کے اشتراک میں کفیل ینگز ، شوکولا ، جارڈین ریسٹورنٹ ، فوڈ سینٹر ، جے بی ، ہاوڈی کراچی اور ایکٹی ہیلتھ شامل تھے اور تقریب کے اختتام پہ شیف کورس مکمل کرنے والوں کو شیلڈ اور اسناد سے نوازا گیا اور مہمانوں کا اظہار تشکر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں