مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں کووڈ 19 کے سماجی فاصلوں کا خاتمہ امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیش خمہ ثابت ہواہے ، حافظ عبدالرحمن سلفی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) امیر جماعت غربار اہلحدیث پاکستان جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی نے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان فی عوام سے دلی طما نیت اور خوشی کا اظہار کر تے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسجد الحرام (مکة المکرمہ) اور مدینہ کی مسجد نبوی ؐمیں کووڈ 19 کے سماجی فاصلوں کا خاتمہ امت مسلمہ کے ہر فرد کیلئے اور عالم اسلام کیلئے خوشیوں کا پیش خمہ ثابت ہواہے انہوں نے کہا ہے کہ جماعت غربار ہلحدیث پاکستان کے تمام دینی جا معات کے مدیران،اساتذہ کرام، علماء کرام ،خطباء اور دینی طلباء برادری نے سعودی عربیہ کی انتظامیہ کے اس مستحسن اقدام کی ناقابل یقین تعریف کی ہے ۔

مولانا سلفی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں موجود ہزاروں افراد نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بلند کر کے کائنات کے اربوں لوگوں کو -" اتحادامت" کا پیغام دیا ہے کہ مساجد میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے سے رب تعالیٰ کی رحمتوں اور قر بتوں کا نزول ہوتا ہے جس کا بین ثبو ت مسجد الحرام میں نمازیوں نے اتوار کی فجر کی نماز میں فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اب حج وعمرہ کے سر گر میوں میں واضح فر ق نظر آئیگا اور سعودی حکومت پھر سے 12 ارب ڈالر سالانہ آمدن کو شر مندہ تعبیر کر نے میں کامیاب ہو جائیگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں