ڈیفنس پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث 12سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈیفنس پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث 12سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کلفٹن کی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پہلی کارروائی میں تین بدنام منشیات فروش ارشد عرف لال ٹوپی ،لیاقت ولد حبیب اور حفیظ ولد شیر محمد گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔دوسری کارروائی میں خفیہ اطلاع پر گٹکا فروشوں سہیل ،شاہانی ،سلمان ،اظہر محمود ،شاہجہاں ،دانش ،نثار ،اظہر،کاشف اورمحمد حسن کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا اور ماوا برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے ۔ملزمان کا مزید سابقہ ریکارڈ سی آراو سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں