شیر شاہ عالم کانٹے کے قریب کپڑے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) شیر شاہ عالم کانٹے کے قریب کپڑے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا شہر بھر کی فائر بریگیڈ نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر کنٹرول کیا،صدرریکس سینٹر کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کو ایک گاڑی کی مددسے فائربریگیڈ کے عملے نے قابو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے ہارون آباد عالم کانٹے کے قریب پلاٹ میں واقع پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچی آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر شہر بھر سے فائربریگیڈ طلب کرلی گئی فائربریگیڈ کی گا ڑیوں نے ا ٓگ پر قابو پانے کے لئے گودام کے دونوں جانب سے پانی ڈالا اور آگ کو پھیلنے سے روک کر اطراف کی فیکٹریوں اور گوداموں کو جلنے سے بچالیا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق آگ پرانے کپڑوں کے گودام میں لگی ہے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر آفیسر کے مطابق کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں استعمال کی گئیں ،تاہم جل جانے والے مال کو ہٹانا ضروری ہے،جل جانے والے مال کو گودام سے نہیں نکالا گیا تو آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر صدر ریکس سینٹر میں گیس لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ایک گاڑی کی مددسے آگ پر قابو پالیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں