کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی کارروائیاں جاری

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) عدالت عالیہ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 20 اکتوبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئے ،کم عمر ڈرائیوری پر 28020 چالان اور14010000 روپے جرمانے کئے گئے،گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 16208 چالان جاری کئے گئے جبکہ 16208000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی26577 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments