ناظم آباد میں نوجوان نے پھند ا لگاکر خودکشی کرلی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ناظم آباد میں گھر کے اندر نوجوان نے پھند ا لگاکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد نمبر چار نزد مدینہ مسجد کے قریب گھر کے ا ندر 25سالہ زبیر شاہد کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنے کے بعد لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال پہنچائی ِ،پولیس کے مطابق اہلخانہ کے ابتدائی بیان کے مطابق زبیر نے کمرا بند کر کے پھندا لگاکر خودکشی کی ہے لیکن اہلخانہ خودکشی کی وجوہات بتانے ے گریز کررہے ہیں تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور واقعے کی مزید جانچ شروع کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں