سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پولیس افسر کو گولی مار دی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ رین۔ 21 اکتوبر2021ء) سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس افسر کو گولی مارکر زخمی کردیا،شہر کے دیگر علاقوں میںفائرنگ کے واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ جمعہ بازار کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پرسائٹ سپر ہائی وے شعبہ تفتیش میں تعینات اے ایس آئی50سالہ بخت حسین ولد خمیسوخان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ کے علاقے کریم آباد پل کے قریب نامعلوم سمیت سے آکر گولی لگنے سی15سالہ زارا ردخترشید زخمی ہوگئی ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب ا تفا قیہ گولی چلنے سے 30سالہ سجادولد ڈاکٹر محمد خان زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی المرتضیٰ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے گولی آکر لگنے سے 14سالہ ساجد ولد نعیم زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments