مہنگائی کے خاتمے معاشی بہتری کیلئے حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

تین سالوں میں مزید دو کروڑ افراد غربت کی لکیرسے نیچے کی زندگی گزا رنے پر مجبور ہوگئے،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے معاشی بہتری کیلئے حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے ،ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا روپے کی قدر پڑوس ممالک کے مقابلے میں آدھی ہوگئی ،تین سالوں میں مزید دو کروڑ افراد غربت کی لکیرسے نیچے کی زندگی گزا رنے پر مجبور ہوگئے،تیزی سے غربت میں اضافہ معاشی عدم استحکام کی علامت ہے ،آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک چلایا جارہا ہے اور غریبوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ،ریاست مدینہ میں غریب کو خوراکوبنیادی حقوق مہیا کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری تھی ،ریاست مدینہ طرز کی حکمرانی کی بات کرنیوالوں کو معلوم نہیں غریب بھوک سے مررہے ہیں،عوام کو بنیادی حقوق دلانے معاشی کمزور پالیسیوں کے خلاف خاموش نہیں رہینگے،عوام کے بنیادی ومعاشی حقوق کیلئے خاموش نہیں رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے میلاد مصطفی ؐکے میلاد جلوسوں اور ریلیوں میں سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار تھے ،وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل چوھدری افتخار حسن ،آئی جی سندھ مشتاق مہر ،ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب ،کمشنرکراچی محمد اقبال میمن کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،قومی سطح پر میلاد منانا آپس میں رواداری ،ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ دیتا ہے ،حکومت و انتظامیہ تسلسل کے ساتھ میلاد کے پروگراموں کو سیکیورٹی اور بہتر اقدامات کو یقینی بنائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں