ضلع وسطی سے غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کردیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کے اہم اقدامات

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا اقرا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ،کووڈ ویکسی نیشن کیمپ کا جائزہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سینٹرلطحہ سلیم نے اقراء یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ ویکسینیشن کیمپ کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کووڈ ویکسنیشن کیمپ ڈسٹرکٹ سنٹرل کے مختلف اسکول کالج اور یونیورسٹی میں لگائے جائے گے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سنٹرل طحہ سلیم اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد محترمہ ثناء طارق سید کے ہمراہ ٹریفک جام ہونے کے حوالے سے لیاقت آباد ڈاکخانہ ،سمن آباد و دیگر علاقوں کا دورہ کیا تاکہ ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جاسکے اس موقع پر پولیس، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے عملے بھی انکے ہمراہ تھااس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ انشائاللہ جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے ضلع وسطی کو غیر قانونی سرگرمیوں سے نجات دلانے کے لئے خصوصی حکمتِ عملی اختیار کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ضلع وسطی کے مختلف ڈپارمنٹس کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع وسطی سے ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے تندہی سے کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کسی بھی قسم کی ناجائز تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کو پنپنے سے قبل ختم کردینے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع وسطی کے تمام سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں موجود ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیہ کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عدنان بھٹو نے پلاٹ نمبر E -1/1 چاندنی چوک پاپوش پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ یونٹ کو ایس بی سی اے کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عدنان بھٹو کی سربراہی میں مسمار کر دیا جبکہ تمام یوٹیلیٹی سروس منقطع کر دی گئی اور اے ڈی/ایس بی آئی ایس بی سی اے کو سختی سے ہدایت کی کہ مالک،فنانسر اور ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کی لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد کے ملحق علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی- KMC کے عملے کی مدد سے سافٹ اورہارڈ تجاوزات کو ہٹا دیا گلبرگ زون واٹر پمپ چورنگی سے سڑکوں کے دونوں اطراف سے قبضہ مافیہ کے ناجائز قبضہ کو ختم کرادیا گیا ہے۔تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر قسم کے خلل سے محفوظ رکھتے ہوئے بہتر کیا جاسکے اور عوام کو آمد و رفت میں ہر قسم کی پریشانی سے نجات حاصل ہوجائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ نے کوویڈ ایس او پی کو یقینی بنایا جس کے بعد ہارڈ ویئر مارکیٹ سیکٹر 11-B نارتھ کراچی یوسی 04 کلیانہ نیو کراچی میں ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کیے گئے جبکہ گلبرگ میں منافع خوروں کے خلاف عمل میں لائی گئی گوشت اور دودھ کی دکانوں پرائز لسٹ چیک کی گئی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرطحہ سلیم نے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف زونز کا ہنگامی دورہ کیا اور ہر قسم کی ناجائز تعمیرات کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے اور بلدیاتی افسران اور کارکنان کے ہدایت کی کہ وہ ضلع وسطی کے عوام کی شہری زندگی کو ہر قسم کی مشکلات و پریشانیوں سے محفوظ رکھنے کئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔

دریں اثنا وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کے دفتر میں ناجائز اور غیر قانونی تعمیرات اور عمارتوں کے خاتمہ اور تعمیر ِ نًو کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا۔جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی آئی جی (ویسٹ)، ڈپٹی کمشنر(سینٹرل) مع اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایس پی (سینٹرل) مع ڈی ایس پییز (سینترل)، ڈاریکٹر سندھ بورڈ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سینٹرل) مع ڈپٹی ڈاریکٹرز، اسسٹنٹ ڈاریکٹرز نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں