کراچی ٹریفک پولیس نے بعد نماز جمعہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرے پر عوام کے متبادل راستوں کا اعلان کردیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ آج (جمعہ) 22اکتوبربعد نماز جمعہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بمقام ایمپریس مارکیٹ احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کراچی ٹریفک پولیس عوام الناس کے زحمت سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا تعین کیا ہے۔ تمام ٹریفک جو براستہ نیو ایم اے جناح روڈ پی پی چورنگی سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے چاہتے ہیں، انہیں پی پی چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام ٹریفک کو پی پی چورنگی سے 45 کانگریس (ایم اے جناح روڈ ) کی جانب موڑ دیا جائے گا۔شارع قائدین سے آنے والے حضرات کوسوسائٹی سگنل سے آگے خداد کالونی برج کے اوپر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک کو نمائش چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ تمام ٹریفک جو ایم اے جناح روڈ سے براستہ کیپری سگنل سے ایمپریس مارکیٹ جانا چاہتے ہیں۔ اس طرح کی تمام ٹریفک کو ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام ٹریفک جو FTCسے براستہ مبارک شہید روڈ ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانا چاہتے ہیں ، ان تمام ٹریفک کو اقبال شہید روڈ (آرمی پبلک اسکول) کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جہاں سے وہ براستہ لکی اسٹار سے اپنی منزل کی جانب جاسیکیں گے۔کسی بھی قسم کی ٹریفک کو ریگل سگنل سے آگے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وہ تمام ٹریفک جو سرور شہید روڈ سے براستہ ایمپریس مارکیٹ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانا چاہتے ہیں ، ان تمام ٹریفک کو کلارک اسٹریٹ سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس کی جانب موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

وہ تمام ٹریفک سولجر بازار سے براستہ ناصرہ پبلک اسکول سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب چاہتے ہیں ، انہیں انکل سریا ہسپتال کی جانب موڑ دیا جائے گا، جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔وہ تمام ٹریفک جو فریسکو چوک سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانا چاہتے ہیں، انہیں ریگل چوک سے تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائیگا، جہاں سے وہ اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔

کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو ٹینکر چورنگی گارڈن سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کیلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارا نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں