اٹلی کے قونصل خانے کی جانب سے پرائمری سکول کے بچوں کے لیے اطالوی کہانی سنانے کے سیشن کا اہتمام ،اطالوی زبان کا ہفتہ منایا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) اٹلی کے قونصل خانے نے پیرامانٹ بکس پرائیویٹ کے تعاون سے پرائمری سکول کے بچوں کے لیے اطالوی کہانی سنانے کے سیشن کا اہتمام کرتے ہوئے اطالوی زبان کا ہفتہ منایا گیا ، جیریز گروپ اور ڈیری لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بھی تقریب کے اسپانسر کے طور پر شرکت کی اس اقدام کے پس پردہ نوجوان بچوں میں اطالوی زبان کو فروغ دینا اور انہیں غیر ملکی زبان سے متعارف کروانا تھا۔

اس سال ، بیرون ملک اطالوی مشن دنیا بھر میں اطالوی زبان کے ہفتہ کا 21 واں ایڈیشن منا رہے ہیں۔ تقریبا 85 ملین لوگ اطالوی کو اپنی پہلی زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ اطالوی ثقافت اور سیاحت کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی زبان ہے۔اس موقع پر کراچی میں تعینات اطالوی قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیلا نے مختلف اسکولوں کے تمام طلبا اور اساتذہ کو اطالوی زبان اور اس کی ثقافت کے بارے میں مزید سیکھنے میں دل و جان سے شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

بچوں کو مسٹر میٹیا سنیکو کی ایک نظم سنائی گئی جس کے بعد اردو ترجمہ کیا گیا۔ اگلی کہانی مشہور لٹل ریڈ رائیڈنگ ہوڈ کی تھی ، جو ایک پرانا افسانہ ہے جسے عام طور پر ریڈ رائیڈنگ ہوڈ کہا جاتا ہے ، جسے اطالوی زبان میں میڈم انتونیلا بارتولووموچی اور میٹیا نے بیان کیا تھا ، جو بچوں کے لیے بیک وقت انگریزی میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ کہانی سنانے کے سیشن کے بعد بچوں کو اطالوی زبان کی بنیادی باتوں سے واقف کرانے کے لیے انٹرایکٹو سیشنز کی سرگرمیاں کی گئیں قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیلا نے اطالوی قونصل خانے کے عملے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نوجوان طلبا میں اطالوی زبان میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوششوں کو بہت سراہا۔

ایونٹ کا اختتام سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے ہوا جس میں طلبا کو اطالوی کہانی سنانے کے سیشن میں شرکت کرنے پر سراہا گیا۔ کراچی میں اطالوی تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ، بچوں کو مستند اطالوی پیزا پیش کیا گیا ، جس سے سب نے لطف اٹھایا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں