اقرا یونیورسٹی کے زیرِاہتمام فزیکل ایجوکیشن کانفرنس کا پہلا روز

اقرا یونیورسٹی کو نیشنل یوتھ اولمپکس کے لیے برانڈنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) اقرا یونیورسٹی کے زیرِاہتمام آج فزیکل ایجوکیشن ،صحت اور اسپورٹس کانفرنس کا انعقاد اقرا یونیورسٹی کراچی کیمپس میں کیا گیا۔اس کانفرنس کا مقصد علاقائی اور قومی یونیورسٹی اسپورٹنگ انفراسٹرکچر تیار کرنے کیلئے ملک بھر کی تمام اسپورٹس کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے ۔آج کی کانفرنس میں اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی ، وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی ، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ، اور ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نصر اللہ رانا نے شرکت کی۔

کانفرنس میں اسپورٹس ڈائریکٹرز ، معززین ، اسکولز اور یونیورسٹی کے کوچز اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت پاکستان کی اعلی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی اور پاکستان میں کھیلوں کے لیے کی جانے والی اقرا یونیوورسٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی نے تقریب کا آغاز اپنی متاثر کن افتتاحی تقریر سے کیا۔

جس میں انہوں نے حاضرین کو کھیلوں کے فروغ کے لیے اقرا یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا ۔"انہوں نے مزید بتایا کہ اقرا یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جو اس درجے کی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کر رہی ہے ، جہاں مختلف کھیلوں کے لیے بین الاقوامی کوچز ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوان عثمان ڈار نے اقرا یونیورسٹی کو نیشنل یوتھ اولمپکس کے لیے برانڈنگ کرنے کی ذمہ داری دی ہے اور مشعل تھامنے کی تقریب کی میزبانی بھی اقرا یونیورسٹی کرے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بتایا کہ اقرا یونیورسٹی کے ہونہار طلبا نے کھیلوں کے میدان میں 300سونے کے تمغے جیتے ہیں جن میں 264 میڈلز طالبات نے اور35 طلبہ نیجیتے ہیں ۔انہوں نے کہا اسپورٹس اکیڈمی کے ہر کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ پانچ طلبا کوان کی حوصلہ افزائی کے لیے حیند لاکھانی کی جانب سے اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔

دوسری چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے جسمانی تعلیم ، صحت اور کھیلوں پر پہلی قومی کھیلوں کی کانفرنس کے انعقاد میں اقرا یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد ہر اقرا یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے اقرا یونیورسٹی نے اپنے آغاز سے ہی ہمیشہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں خصوصا کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی نے یونیورسٹی کے اس مقصد کوایک بار دہرایا کہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔حنید لاکھانی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ یونیورسٹی طلبا کو کھیلوں کے وظائف دے گی اور اپنے نارتھ کراچی کیمپس میں پہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ "ہم ایک اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے جا رہے ہیں جو تعلیم ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کھیل کو مربوط کرتی ہے۔

اقرا یونیورسٹی ہر کھیل کے لیے پانچ وظائف فراہم کرے گی۔ ہم کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو یکساں اہمیت دیں گے۔ اقرا یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں جدید ترین کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔بعد ازاں معروف کرکٹر اقبال قاسم ۔ توسیف احمد اور اسپورٹس جرنلسٹ یحیی حسینی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہا ر کیا۔ایس پی ہیڈکواٹر شاہ نواز چاچڑ کو ایس ایس پی بدین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں