سیشن عدالت شرقی نے مہران ٹائون فیکٹری کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سیشن عدالت شرقی نے مہران ٹائون فیکٹری کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔جمعہ کوکراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت شرقی میںسانحہ مہران ٹائون فیکٹری کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔

(جاری ہے)

عداکت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 26 اکتوبر کوسنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔مقدمے میں مکان مالک طارق فیصل، فیکٹری مالک علی حسن مہتا، عمران زیدی سمیت چھ ملزمان جیل میں ہیں۔ فیکٹری مالک حسن مہتااور دیگر چار فیکٹری ملازمین کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔کیس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت دیگر نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں