پی ایس ایچ آر ایم اور انگیج کنسلٹنگ کی طرف سے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا 2021 کا انعقاد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو کام کی بہترین جگہ کی فراہمی کے اعتراف کیلئے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا 2021 کا 14اکتوبر بروز جمعرات کو بیچ لگژری ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈ خفیہ سروے کی بنیاد پر دیے گئے جس میں ملازمین کی ادارے کے ساتھ وابستگی کے تجربات، ہم آہنگی، عزم اور کورونا وبا میں کام کا جائزہ لیا گیا ۔

انگیج کنسلٹنگ 2008سے پی ایس ایچ آر یم (پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ ) کے ساتھ اشتراک سے پاکستانی کمپنیوں کا سروے (بی پی ٹی ڈبلیو) کا انعقاد کررہا ہے جس کے ذریعے ملازمین کی شمولیت اور عزم کی سطح کا ایک بھر پور ڈیٹا بیس تیار کیا گیا۔دونوں اداروں نے حال ہی میں پاکستان میں ملازمین کے تجربات کے حوالے سے ایک اور اسٹڈی کا انعقاد کیا جس میں 290 سے زائد کمپنیوں کی طر ف سے نامزدگیاں وصول ہوئی ، کام کی بہترین جگہ کا تعین کرنے کیلئے پاکستان بھر سے 160 کمپنیوں سے 40 ہزار ملازمین سے سروے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 52 ایوارڈز کامیاب پانے والے اداروں کو دیے گئے جن میں ڈی ایچ ایل ایکسپرپس پاکستان نے مسلسل پانچویں بارسب سے نمایاں ایوارڈ ’’ بیسٹ آ ف دی بیسٹ‘‘ کمپنی 2021 کا ایوارڈ جیتا۔ فاتحین میں جو سب سے زیادہ چیز نمایاں تھی وہ تنوع تھا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزرز سے لے کر بڑی کارپوریشنوں اور صنعتوں کی ایک بڑی وسیع رینج ( بشمول لاجسٹکس، ایف ایم سی جی، این جی او، ٹیلی کام ، ٹیکسٹائل ) نے بی پی ٹی ڈبلیو ایوارڈ کی تقریب میں جشن منایا۔

تقریب کی میزبانی ورسٹائل اداکار عمر رانا نے کی جس نے اپنی شخصیت سے گالا کو چار چاند لگا دیے۔ افتتاحی سیشن میں، مہمان خصوصی عرفان صدیقی، بانی صدر اور سی ای او میزان بینک لمیٹڈ اور صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کلیدی خطاب کیا۔ صدر اور سی ای او ، نیشنل آکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ( ناپا) ضیا ء محی الدین اس موقع پر مہمان مقرر تھے جبکہ ڈاکٹر عفت ظفر آغا، شریک بانی اور چیف آپریٹر آفیسر ( سی او او ) ، صحت کہانی نے کلیدی مقرر کے طور پر فرائض انجام دیے۔

ایوارڈز کی تقسیم کے بعد گلوکار زوئی وکرجی نے اپنی شاندار پر فارمنس سے سماع باندھا۔ ایوارڈز اور فاتحین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انگیج کنسلٹنگ کے سی ای او، پال کیجیزر نے کہا’’ ہم نے میرٹ پر ایوارڈ کی تقسیم کو یقینی بنانے اور ملازمین کی حقیقی رائے کی بنیاد پر ڈیٹا کا مربوط آڈٹ اورسروے میں شرکت کرنے والے ملازمین کے ساتھ فالو آپ ٹیلیفونک گفتگو بھی کی ۔

دہرے آڈٹ کی وجہ سے ہمیں چند بے قاعدگیاں ملیں جن کی بنیاد پر انگیج کنسلٹنگ نے پی ایس ایچ آر ایم کے ساتھ مل کر چار کمپنیوں کو ڈس کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ قابل بھروسہ ڈیٹا اور اویوارڈ ہمارے لیئے نہایت اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ جمال ناصر، صدر پی ایس ایچ آر ایم اور چیف ایچ آر ، ایچ بی ایل نے کہا ’’ ہم گزشتہ 14 سالوںسے مختلف صنعتوں میں ملازمین کی شمولیت کے ساتھ ساتھ بہتر انتظامی طریقہ کار کی سطح کو بلند کرنے کیلئے انگیج کنسلٹنگ کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔

ای بی ایم اور میٹر وپاکستان ( پرائیوٹ ) لمیٹڈ نے پلاٹینم سپانسر کے طور پر بی پی ٹی ڈبلیو ایوارڈز گالا میں شمولیت اختیار کی۔ گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹد، اینگروکارپوریشن، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ٹیلنٹ گیمز نے گولڈ سپانسر زجبکہ بینک الفلاح لمیٹڈ ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، فاطمہ گروپ ، اوریکل، نووو نارڈسک اور سسٹمز لمیٹڈ نے سلور سپانسرز کے طور پر شمولیت اختیار کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں