زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں اور اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 15اکتوبر تک 24 ارب32 کروڑ ڈالر رہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہوکر 17 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83 ارب ڈالر رہے۔ ہفتے کے دوران 1 ارب ڈالر کی سکوک ادائیگی کی گئی ہے۔# ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں