پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈیلرز کمیشن میںبھی اضافہ کا مطالبہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوںکے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخوںمیں ہوشربا اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیلرز کمیشن میںبھی اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستا ن پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما ملک خدا بخش کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوںمیں ریکارڈ اضافہ اور آئے روز بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث پمپس مالکان کیلئے اپنے کاروبار چلانا اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوںمیں اضافہ کے باعث عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسامن سے باتیں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک خدا بخش نے پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوںمیںکمی کیلئے حکومت سے لیوی اور سیلز ٹیکس گھٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کو اس مہنگائی کے دور میں کچھ ریلیف مل سکے گا،انہوں نے حکومت اور اوگرا سے ڈیلرز مارجن میںبھی خاطر خواہ اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کے نرخوںمیں اضافے کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پمپس مالکان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کیلئے کاروباری بقاء کے چیلنجز درپیش ہیں،لہذا فوری طور پر ڈیلرز مارجن میں مناسب اضافہ کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ یا سہہ ماہی بنیادوںپر کیا جائے تا کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل و بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں