رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک ہی تاجر کو کئی مرتبہ اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک ہی تاجر کو کئی مرتبہ اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تاجر کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 بھتہ خور گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شاہد اور شکیل شامل ہیں، گرفتار ملزمان ایک ہی تاجر کو کئی مرتبہ اغوا کرکے بھتہ وصول کرچکے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان تاجر ظفر اقبال سے 6 سال کے دوران 25 لاکھ بھتہ وصول کرچکے ہیں، ملزمان تاجر سے جعلی چیک اور جعلی اسٹیمپ پیپر بھی بنواتے تھے تاکہ گرفتاری کی صورت میں ثابت کرسکیں کہ تاجر سے لین دین کا معاملہ ہے،حکام نے کہا کہ ملزمان نے حال ہی میں تاجر سے ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، تاجر ظفر اقبال کی جانب سے شکایت مصول ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس نے حکمت عملی ترتیب دی اور ملزمان کو پرانی سبزی منڈی بلوایا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان کی جانب سے مزید انکشافات کئے گئے، گرفتار دونوں ملزمان ایم کیو ایم جٹ لائن یونٹ نمبر196کے سرگرم کارکن رہ چکے ہیں،حکام کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلر علی چنا اور اصغر علی عرف کاکا بوندہ کے قریبی ساتھی بھی تھے، ملزمان تاجر کے ساتھ لڑکی کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے اور تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے اور کہتے ہمارے اوپر حساس ادارے کا ہاتھ ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں