بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) گلشنِ اقبال میں شقی القلب بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا، بیٹے کے تشدد سے ماں زخمی ہو گئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن ِ اقبال کے بلاک 17 میں بیت المکرم مسجد کے قریب رہائشی فلیٹس میں بیٹے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر باپ کو قتل اور ماں کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 65 سالہ حاجی سلیمان دادولدداد کے نام سے ہوئی ہے جس کا بیٹا ملزم داود نشے کا عادی تھا اور بحالی سینٹر میں زیرِ علاج تھا،ملزم چند روز قبل ہی بحالی سینٹر سے گھر آیا تھا، جہاں معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے باپ کے سر پر لوہے کی وزنی راڈ سے حملہ کیا جس کے بعد اس کے والد سلیما ن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ملزم نے اپنی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ سے نشے کے لیے پیسے مانگتا تھا، باپ نے پیسے دینے سے منع کر دیا جس پر ملزم نے باپ کو سر پر لوہے کی موسلی مار کر قتل اور ماں کو زخمی کر دیا،پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،ملزم کی زخمی والدہ 60سالہ دولت بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں