جوہرآباد،سرسیدٹان اورسہراب گوٹھ پولیس نے مقابلوں میں 4 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) جوہرآباد،سرسیدٹان اورسہراب گوٹھ پولیس نے مقابلوں میں 4 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوہرآباد پولیس کے علاقی فیڈرل بی ایریابلاک 15 یو بی ایل کمپلیکس کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا،پولیس نے دو ڈاکوں 22سالہ کاشف ولد انور اور20سالہ عامر ولد رئیس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلیا ،زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سرسیدٹان کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 7 محمد شاہ قبرستان کے قریب بھی پولیس نے مقابلے کے بعد 35 سالہ ریحان ولد عبدالکریم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے گنا منڈی ٹو ٹل پمپ کے قریب سہراب گوٹھ پولیس کے موٹرسائیکل اسکواڈ نے دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی کاروائی کے بعد ایک ڈکیت جنید ولد عمر زادہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔# ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments