پاک کالونی میں گھر کے اندر حادثاتی طور پر تیز دھار آلہ پیٹ میں لگنے کے باعث معمر شخص جاں بحق

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) پاک کالونی میں گھر کے اندر حادثاتی طور پر تیز دھار آلہ پیٹ میں لگنے کے باعث معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں میوا شاہ قبرستان کے قریب قائم ایک گھر کے اندر سے لاش کی اطلاع ملی ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پاک کالونی فدا حسین مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 60سالہ احمد ولد عمر کے نام سے کی گئی ہے جوکہ نشے کا عادی تھا ، اس نے نشے کی حالت میں اپنے پیٹ کے ساتھ چھری باندھی ہوئی تھی اور سوگیا ، صبح جب وہ نہیں اٹھا تو اہل خانہ نے کافی دیر بعد جب اس کے کمرے میں جاکر دیکھا تو وہ خون میں لت پت تھا ، اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

# ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں