لانڈھی کے علاقے میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) لانڈھی کے علاقے میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی بختاور گوٹھ میں لڑائی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ہیڈ محرر عنصر بلوچ نے بتایا کہ 19 سالہ عمر زمان ولد اجوبر خان کچھ دیر اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، واقعہ لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ ہے ، مقتول مظفر آبادکالونی لانڈھی کا رہائشی تھا جبکہ واقعے میں ملوث دو ملزمان مہراب اور ذاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

# ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments