کراچی ، فائرنگ اور چھریوں کیوار سے کمسن بچے اور خواجہ سرا سمیت 6افراد زخمی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور چھریوں کیوار سے کمسن بچے اور خواجہ سرا سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی نیومیانوالی کالونی محمدی مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں ہونے والی فائرنگ سے گولی لگنے سے 12سالہ ساجد ولد عمر رمضان اور10سالہ عبداللہ ولد امتیاززخمی ہو گئے جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ،پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹان سیکٹر 4/Eمیں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 20سالہ ناصر خان زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

ماڈل کالونی کے علاقے میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوں نے فا ئرنگ کرکے 32سالہ خواجہ سرا ساجد ولد مہران انجم زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔بغدادی کے علاقے لیاری احمد شاہ بخاری روڈ دبئی چوک کے قریب ذاتی رنجش کی بنا پر چھریوں کے وار سے 30سالہ عبدالسلام زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔سچل کے علاقے مین سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 36سالہ ارشد علی زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔# ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments