کراچی کے 70 سے زائد قدیمی گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سندھ حکومت نے کراچی کے 70 سے زائد قدیمی گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے شہری اور دیہی علاقوں کے قدیم گوٹھ شامل ہوں گے، صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کمیٹی کو فوری گوٹھوں کا سروے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نئے سروے میں ملیر کے کئی گوٹھ شامل ہوں گے، کمیٹی 20 اگست 2008 کی پالیسی کے مطابق بنے ہوئے گوٹھوں کو ریگولرائز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں