بختاور بھٹو نے نانی کی برسی پرتین نسلوں کی تصویر شیئر کردی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:39

بختاور بھٹو نے نانی کی برسی پرتین نسلوں کی تصویر شیئر کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے نانی بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر ایک یادگار تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماضی میں اپنی، نانی بیگم نصرت بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے تین نسلیں ایک تصویر میں تحریر کیا تھا۔ہفتہ کو بختاور بھٹو نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر یہ تصویر دوبارہ شیئر کی۔واضح رہے کہ سابق خاتون اول مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں دار فانی سے رحلت فرما گئیں تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں