مزارسید عبداللہ شاہ غازیؒ پر دادی اماں حضورکی جانب سے چادرپوشی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی جانب سے 1291ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں چادرمبارک پیش کی گئی،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمدخالد نور،بانی وچیئرمین سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی وامام وخطیب علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی ،شیخ محمدایوب سعیدی ،حمید میمن ودیگر نے مزاراقدس پر چادرچڑھائی۔

چادرپوشی کے بعد علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی نے عالم اسلام باالخصوص وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعاکی۔تفصیلات کے مطابق بیس سالوں سے حسب روایت حضرت بی بی رشیدہ عرشی المعروف دادی اماں حضورکے آستانے اور اب مزارشریف سے ہرسال حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر مزار اقدس پر خصوصی چادرپیش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چادرپوشی میں کیپٹن وسیع، پیر سید نظیر حیدری تاجی، نفیس الرحمان تاجی، عرفان اشرفی، نثاراحمدصدیقی، محمدشمیم خان سعیدی، محمدشاہین، عبداللہ ایوب ،افسرنورانی، خرم، جاوید حسین، بابراسلم شیخ ،پاروباجی ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔ثناء خوان رسول ؐ محمدعامر وارثی اور علیم قادری راستے بھر چادرشریف پڑھتے ہوئے مزارشریف پر حاضر ہوئے ،آخر میںفرحان احمدخان سعیدی چشتی فریدی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔بعدازاں لنگر خاص کا اہتمام کیاگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں