کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، راجہ اظہر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:53

کراچی۔23اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہیں،گندگی کا جگہ جگہ ڈھیر موجود ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوجاری بیان میں رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ احتجاج کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کو ان کے حقوق دلوائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے،شہر میں آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں ۔ راجہ اظہر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مزید عوام کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونکنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر،ایڈمنسٹریٹر و دیگر کے دفتر کے باہر عوامی حقوق کیلئے احتجاج کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں