سبی، تحصیل لہڑی میں ایک شخص قتل، ملزمان قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:56

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) سبی کی تحصیل لہڑی میں ایک شخص قتل، ملزمان قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، مقتول کی شناخت محمد اکبر ولد داد محمد بغدار کے نام سے ہوئی، تفصیلات کے مطابق سبی کی تحصیل لہڑی میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد اکبر ولد داد محمد بغدار کو قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار درانی خان سلاچی لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی میت کو آر ایچ سی ہسپتال لہڑی منتقل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا۔ مزید کارروائی لیویز فورس لہڑی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے تحصیل لہڑی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہوگئی ہے۔ تحصیل لہڑی سمیت بختیارآباد آئے روز چوری، ڈکیتی اور امن و امان کے حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے لئے محفوظ علاقہ بن گئی ہے۔ عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال چوروں اور ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہے۔ انتظامیہ کی رٹ صرف دعوں تک محددو ہو کر رہ گئی۔ اہلیان لہڑی اور بختیار آباد نے کمشنر سبی بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ سے لیویز انتظامیہ لہڑی کی رٹ بحال کرنے اور آئے روز علاقے میں ہونے والی چوری اور ڈکیتیوں کا نوٹس لے کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں