کراچی، پولیو ورکرکو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شہر قائد میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پرلیڈی پولیو ورکرکو ہراساں کرنے کا واقعہ ہوا ہے، تاہم پولیس اور رینجرز نے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے لیڈی پولیو ورکرکو ہراساں کیاا وربد کلامی کی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد لیڈی پولیو ورکراورعملے کو مقدمے اندراج کیلئے بلایاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوئی، اس خصوصی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں