ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹرثناء اللہ عباسی کاایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی ، پی آئی اے اور ہیسکول کے خلاف ہونے والی انکوائریز اور مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی ہفتہ کو ایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کیااور اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹرسندھ زون1ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان اور ڈپٹی ڈایئریکٹر سائبرکرائم وایڈیشنل ڈائریکٹر ایمگریشن کراچی ایئرپورٹ بھی موجود تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی ، پی آئی اے اور ہیسکول کے خلاف ہونے والی انکوائریز اور مقدمات کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں ۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈایئریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون نے اس حوالہ سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سرکلز سربراہان نے جائزہ پیش کیا -ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے حال ہی میں ہونے والی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور شفافیت پر زور دیا-ڈایئریکٹر جنرل ایف آئی اے نے پی آئی اے، ہیسکول ،ای آئی بی آئی اور دیگر اداروں سے متعلق انکوائریوں کو جلد از جلد منطقی انجام پر پہنچانے کی ہدایت کی اورتاکیدکی اگر اس میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ہے تو اسے منظر عام پر لایا جائے اور ملکی اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائی-ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کو زیر التوا انکوائریز اور مقدمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سائلین کی درخواستوں پر میرٹ پر کارروائی کا حکم دیا-ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کو نادرہ کے خلاف انکوائریز اور مقدمات کو جلد از جلد مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھیکی-انہوں نے منی لانڈرنگ کی زیر التوا انکوائریز و مقدمات میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ دستاویزی ثبوت جلد از جلد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی-

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں