پی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد

اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لئے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی،چیف کیپٹن محسن اوصاف

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پی آئی اے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی کے زیر اہتمام ایک ہفتہ پر مشتمل سیفٹی ویک کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچاؤ کے لئے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھی۔ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اس مہم کے دوران ایئرپورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے دورے کئے گئے تاکہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکراؤ کے ممکنہ خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔

سیفٹی مہم کے دوران سول ایوی ایشن کے ساتھ ماحولیات اور حفاظتی امور سے متعلق اجلاس جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میںسیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ائر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔ پاکستانی ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے اور اس سال اب تک پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے کے کارپوریٹ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے چیف کیپٹن محسن اوصاف نے اس مہم میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments